افراد کے لیے جس طرح فنا کا قانون ہے اسی طرح قوموں اور بستیوں کے لیے بھی فنا کا قانون ہے۔ کوئی بستی چاہے وہ کتنی ہی مضبوط اور پُر رونق ہو، بہر حال وہ ایک دن ختم ہو کر رہے گی۔ خواہ اس کی صورت یہ ہو کہ وہ اپنے گناہ اور سرکشی کی وجہ سے پہلے ہلاک کردی جائے۔ یا وہ باقی رہے یہاں تک کہ جب آخرت قائم ہونے کا وقت آئے تو زمین کی تمام آبادیوں کے ساتھ اس کو اكٹھے مٹا دیا جائے۔