Sign in
Grow Beyond Ramadan!
Learn more
Sign in
Sign in
Select Language
18:31
اولايك لهم جنات عدن تجري من تحتهم الانهار يحلون فيها من اساور من ذهب ويلبسون ثيابا خضرا من سندس واستبرق متكيين فيها على الارايك نعم الثواب وحسنت مرتفقا ٣١
أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ جَنَّـٰتُ عَدْنٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمُ ٱلْأَنْهَـٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍۢ وَيَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًۭا مِّن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ ۚ نِعْمَ ٱلثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًۭا ٣١
أُوْلَٰٓئِكَ
لَهُمۡ
جَنَّٰتُ
عَدۡنٖ
تَجۡرِي
مِن
تَحۡتِهِمُ
ٱلۡأَنۡهَٰرُ
يُحَلَّوۡنَ
فِيهَا
مِنۡ
أَسَاوِرَ
مِن
ذَهَبٖ
وَيَلۡبَسُونَ
ثِيَابًا
خُضۡرٗا
مِّن
سُندُسٖ
وَإِسۡتَبۡرَقٖ
مُّتَّكِـِٔينَ
فِيهَا
عَلَى
ٱلۡأَرَآئِكِۚ
نِعۡمَ
ٱلثَّوَابُ
وَحَسُنَتۡ
مُرۡتَفَقٗا
٣١
It is they who will have the Gardens of Eternity, with rivers flowing under their feet. There they will be adorned with bracelets of gold, and wear green garments of fine silk and rich brocade, reclining there on ˹canopied˺ couches. What a marvellous reward! And what a fabulous place to rest!
Tafsirs
Layers
Lessons
Reflections
Answers
Qiraat
Hadith

بئس الشراب (29:18) ” بدترین پینے کی چیز “ ۔ یعنی یہ بدترین تواضع ہوگی جو گرمی سے جلے ہوئے ان پیاسے لوگوں کی کی جائے گی۔ کیا بری آگ ہوگی اور پھر اس آگ کے وہ خیمے کس قدر برے ہوں گے ، جو ان کے ٹھہرنے اور آرام کے لئے ان کو مہیا کئے جائیں گے۔ ان کو رہنے کے لئے جو سہولیات دی جا رہی ہیں ان میں بھی ان کے ساتھ ایک نہایت ہی سخت مذاق ہوگا ، کیونکہ وہاں ان کو سہولیات تو نہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہاں تو ان کو بھول ڈالنے کا انتظام ہوگا۔ البتہ یہاں آگ کے خیموں کا ذکر اس لئے ہے کہ ان لوگوں کی سہولیات کے ساتھ ان لوگوں کی سہولیات کا مقابلہ ہوجائے ، جو ایمان لائے اور جنہوں نے عمل صالح کیا ، لیکن دونوں کی سہولیات میں زمین و آسمان کا فرق ہوگا۔

یہ تو رہے حالات ان لوگوں کے جنہوں نے کفر اتخیار کیا۔ اب رہے وہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کیا اور نیک عمل کئے تو ان کے لئے سدا بہار باغات ہوں گے اور یہ ان باغات میں رہیں گے۔ ان کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔

” اونچی مسندوں پر تکیے لگا کر بیٹھے ہوں گے “۔ اور ریشم کے قسم قسم کے کپڑوں میں ملبوس ہوں گے۔ نرم ریشم کے اور اطلس کے نرم اور موٹے کپڑوں میں اور زیب وزینت کے لئے انہیں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے۔

نعم الثواب و حسنت مرتفقا ” بہترین اجر اور اعلیٰ درجے کا جائے قیام ! “ اب جس کی مرضی ہو وہ اس راہ کو اختیار کرے ، جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے ، جو چاہے فقراء ایمان کی مجلس میں بیٹھے جبکہ انکے جبوں اور لباس سے پسینہ کی بو آرہی ہے اور جو چاہے ان سے نفرت کرے ، جن لوگوں کو ان غریب حضرات کے لباس سے پسینے کی بو پسند نہیں ، جن کے دل پاک ہیں اور ذکر ِ الٰہی سے معطر ہیں تو پھر ان کو چاہئے کہ وہ جہنم کی آگ سے بنائے ہوئے محلات اور خیموں کی سہولیات حاصل کرلیں اور پھر تیار ہوجائیں ، تیل کی تلچھٹ یا پیٹ کا شربت پینے کے لئے ، جس سے اہل جہنم کے منہ بھر جائیں گے۔

اس کے بعد باقی رہنے والی اسلامی اقتدار اور فنا ہونے والی کافرانہ اقتدار کو سمجھانے کے لئے دو آدمیوں اور دو باغیوں کا قصہ سنایا جاتا ہے ۔ دو کردار پیش کئے جاتے ہیں۔ ایک کردار ان لوگوں کا ہے جو زوال پذیر اقدار کے حامل کا نمونہ ہے اور دوسرا کردار ان لوگوں کا ہے جو لازوال اقدار کے حاملین ہیں۔ یہ دونوں نمونے نہانے ہی واضح طور پر پیش کئے جاتے ہیں تاکہ ان نفوس کے لئے نمونہ ہو ، جو اس دنیا کی زندگی کی فانی اقدار کے دلدادہ ہیں اور ان لوگوں کے لئے بھی نمونہ ہو جو اللہ کی رضا اور آخروی اور اقدار کے دلدادہ ہیں اور یہ کردار دونوں قسم کے لئے ایک انسانی نمونہ ہیں جو شخص دو باغوں کا مالک ہے اور دنیا داروں کا نمونہ ہے ، جسے دولت اور ثروت مدہوش کردیتی ہے اور سازو سامان دنیا اسے سرکش کردیتا ہے اور وہ اس قوت قاہرہ کو بھلا دیتا ہے ، جو لوگوں اور ان کی تقدیر کی مالک ہے۔ ایسے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ دنیا داری دائمی ہے اور اس کے لئے کوئی فنا نہیں ہے اور اس شخص کا ساتھی اہل ایمان کے لئے ایک نمونہ ہے ، ان لوگوں کے لئے جن کو اپنے ایمان پر فخر ہوتا ہے ، جو بروقت اپنے رب کو یاد کرتے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں کہ ان نعمتوں کا بھی کوئی خالق ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی حمد و شکر بجا لائیں ، اس کی ناشکری نہ کریں اور انکار بھی نہ کریں۔

قصے کا آغاز دو باغوں کے بیان سے ہوتا ہے کہ وہ کس قدر قیمتی اور سر سبز باغ ہیں۔

He has revealed to you ˹O Prophet˺ the Book in truth, confirming what came before it, as He revealed the Torah and the Gospel
— Dr. Mustafa Khattab, the Clear Quran
Notes placeholders
Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links

Ayatul Kursi

Yaseen

Al Mulk

Ar-Rahman

Al Waqi'ah

Al Kahf

Al Muzzammil

SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved