Sign in
Grow Beyond Ramadan!
Learn more
Sign in
Sign in
Select Language
57:8
وما لكم لا تومنون بالله والرسول يدعوكم لتومنوا بربكم وقد اخذ ميثاقكم ان كنتم مومنين ٨
وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ ۙ وَٱلرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا۟ بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَـٰقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ٨
وَمَا
لَكُمۡ
لَا
تُؤۡمِنُونَ
بِٱللَّهِ
وَٱلرَّسُولُ
يَدۡعُوكُمۡ
لِتُؤۡمِنُواْ
بِرَبِّكُمۡ
وَقَدۡ
أَخَذَ
مِيثَٰقَكُمۡ
إِن
كُنتُم
مُّؤۡمِنِينَ
٨
Why do you not believe in Allah while the Messenger is inviting you to have faith in your Lord, although He has already taken your covenant,1 if you will ever believe.
Tafsirs
Layers
Lessons
Reflections
Answers
Qiraat
Hadith
You are reading a tafsir for the group of verses 57:8 to 57:9

ومالکم ............ رحیم (9) (75 : 8۔ 9) ” تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے۔ اگر تم واقعی ماننے والے ہو۔ وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کررہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہے۔ “

آخر ایمان کی راہ میں رکاوٹ کیا ہے ؟ ایمان تو وہ لا چکے ہیں ایمان لانے کا حق یہاں مطلوب ہے۔ پھر دعوت ذات رسول کی طرف سے ہے ، جن کے ہاتھ پر تم بیعت کرچکے ہو ، پختہ وعدہ کرچکے ہو۔ اور پھر آسمانوں سے آیات بینات کی پے درپے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ یہ آیات تمہیں اندھیروں ، شک اور یحرانی سے نکال رہی ہیں۔ ہدایت ویقین اور اطمینان کی روشنی تمہیں دی جارہی ہے ۔ ایسے حالات میں جن میں تم پر رحمتوں کی بارشیں ہورہی ہیں۔

نبی آخر الزمان کا کسی قوم میں موجود ہونا ، ان کا اللہ کی زبان و کلام میں گفتگو فرمانا کلام اللہ پڑھ پڑھ کردیتا ہے۔ اور یہ اس قدر عظیم نعمت ہے جس کا تصور نہ پہلے کسی نے کیا اور نہ بعد میں ہوسکے گا۔ آج ہم چودہ سو سال کی دوری سے جب اسے سوچتے ہیں ، تو یہ دور ، وحی کا دور ، حیات رسول کا دور فی الواقع عظیم نعمتوں کا دور تھا ، خوشیوں کا دور تھا ، نیک بختیوں کا دور تھا ، کیا ہی دور تھا ، اللہ جل جلالہ ، بذات خود رسول اللہ کی زبانی اپنے بندوں کو بتارہا ہے۔ نہایت رحمت ، محبت اور کرم کے ساتھ ، لو یہ کام کرو ، دیکھو اس سے بچو ، یہ ہے راہ اس پر چلو ، یہ دیکھو تم غلط ہوگئے ہو ، یہ ہے میری رسی اسے پکڑو اور نکل آؤ گڑھوں سے ، کنوؤں سے ، توبہ کرو ، توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا رہتا ہے۔

ایں درگہ ما درگہ ناامید نیست

صدبار اگر توبہ شکستی باز آ

آؤ دور تک نہ چلے جاؤ غلط راہوں پر ، میری رحمت سے مایوس نہ ہو ، وہ تو اس قدر وسیع ہے کہ سب کائنات اس میں ڈوب جاتی ہے۔ اسے فلاں نے یہ کہا ہے ، یہ غلط ہے۔ اسے فلاں تونے یہ سوچا ہے ، یہ غلط ہے۔ یہ تو گناہ ہے۔ فلاں فلاں کاموں کا تونے ارتکاب کیا ہے یہ غلط ہے۔ آؤ، توبہ کرو اور میری رحمت میں داخل ہوجاؤ۔ اے فلاں وہ فلاں فلاں چیزیں تمہیں روک رہی ہیں ان کو اتار پھینکو ، فلاں تونے یہ سوال کیا ہے یہ ہے جواب اس کا۔ اور یہ کام جو تونے کیا ہے اس کا یہ وزن ہے۔

یہ لوگ جو اللہ کے ساتھ رہتے ہیں ، جو اس کی مخلوق ہیں ، جن کو اللہ تلقین فرماتا ہے جن کے ساتھ یوں ہم کلام ہوتا ہے۔ یہ اپنے اندر تیز احساس رکھتے ہیں کہ اللہ ان کے ساتھ ہے اور وہ اللہ کے ساتھ ہیں۔ یہ حقیقت ہے اور یہ واقعہ ہے رات کی تاریکیوں میں بھی اللہ کی فریاد سن رہا ہے۔ اور ان کو قبول کرتا ہے۔ قدم قدم پر ان کی رہنمائی کرتا ہے اور ان کی طرف متوجہ ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ بات اس شخص کی سوچ سے بھی بلند ہے جو اس کے اندر نہ رہا ہو۔ اس لئے آج ہم بھی کہہ سکتے کہ وہ یوں تھے۔ لیکن ان آیات میں سب سے پہلے جن لوگوں کو خطاب کیا گیا وہ ایسے ہی حالات میں زندہ رہے تھے۔ اور ان لوگوں کو اس قسم کی تربیت یاد دہانی اور اکساہٹ کی ضرورت تھی۔ لیکن اب اگر کوئی اس قسم کے تصور کو اپنے ذہنوں میں جمائے اور بسائے ہوئے ہے ہمارے اس گئے گزرے دور میں تو یہ اس فضل سے بھی بڑا فضل ہے۔ یہ بات زیادہ قابل قدر ہے کہ دور صحابہ سے دور پندرہویں صدی میں یہ تصور کرتا ہو۔

بخاری شریف کی حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن اپنے صحابہ سے کہا کہ تمہارے نزدیک کون سا مومن قابل تعجب اور صاحب فضل وکرم ہے ، تو صحابہ کرام نے فرمایا فرشتے ؟ تو حضور نے فرمایا ” وہ کیونکر ایمان نہ لائیں گے وہ ہیں ہی اپنے رب کے پاس۔ “ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پھر ” انبیائ “۔ تو آپ نے فرمایا۔” وہ کس طرح ایمان نہ لائیں جبکہ وحی ان پر نازل ہورہی ہے “ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پھر ” ہم لوگ “۔ تو حضور نے فرمایا : ” تم کیوں ایمان نہ لاؤ، جبکہ میں تمہارے درمیان ہوں ؟ بلکہ ایمان کے لحاظ سے افضل ترین لوگ وہ ہیں جو تمہارے بعد ہوں گے ، ان کے پاس صحیفے ہوں گے اور وہ ان کے اندر پائی جانے والی تعلیمات پر ایمان لائیں گے۔ “

رسول اللہ ﷺ نے سچ فرمایا کہ صورت حال میں بہت فرق ہے۔ ان لوگوں کے ہاں ایمان کے اشارات ، اسباب اور دلائل بہت زیادہ تھے۔ عجیب و غریب تھے ۔ بلکہ اگر وہ ایمان نہ لاتے تو قابل تعجب بات ہوتی۔ اس کے باوجود ان سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایمان کو اپنے نفوس کے اندر حقیقت بناؤ، اگر مومن ہو تو۔

اب موجبات ایمان اور دلائل ایمان سے آگے ، دلائل انفاق اور موجبات انفاق کی طرف ، مگر قدرے تاکید کے ساتھ اور تکرار کے ساتھ۔

He has revealed to you ˹O Prophet˺ the Book in truth, confirming what came before it, as He revealed the Torah and the Gospel
— Dr. Mustafa Khattab, the Clear Quran
Notes placeholders
Read, Listen, Search, and Reflect on the Quran

Quran.com is a trusted platform used by millions worldwide to read, search, listen to, and reflect on the Quran in multiple languages. It provides translations, tafsir, recitations, word-by-word translation, and tools for deeper study, making the Quran accessible to everyone.

As a Sadaqah Jariyah, Quran.com is dedicated to helping people connect deeply with the Quran. Supported by Quran.Foundation, a 501(c)(3) non-profit organization, Quran.com continues to grow as a free and valuable resource for all, Alhamdulillah.

Navigate
Home
Quran Radio
Reciters
About Us
Developers
Product Updates
Feedback
Help
Donate
Our Projects
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Non-profit projects owned, managed, or sponsored by Quran.Foundation
Popular Links

Ayatul Kursi

Yaseen

Al Mulk

Ar-Rahman

Al Waqi'ah

Al Kahf

Al Muzzammil

SitemapPrivacyTerms and Conditions
© 2026 Quran.com. All Rights Reserved